ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی: امریکی قونصلیٹ کے ایک اور ملازم کی گرفتاری کے لیے چھاپے

ترکی: امریکی قونصلیٹ کے ایک اور ملازم کی گرفتاری کے لیے چھاپے

Tue, 10 Oct 2017 23:19:16    S.O. News Service

انقرہ،10؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترک سکیورٹی اداروں کی طرف سے امریکی قونصلیٹ کے ایک اور ملازم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کی اہلیہ اور بیٹے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ دوسری جانب انقرہ حکومت نے امریکی سفیر کو بھی طلب کیا ہے۔ قبل ازیں ترکی نے جاسوسی کے الزام میں امریکی قونصلیٹ کے ایک ترک اہلکار کو گرفتار کر لیا تھا، جس کے بعد امریکا نے ترک شہریوں کو ویزے فراہم کرنے پر عبوری پابندی عائد کر دی تھی۔ اس فیصلے کے چند ہی گھنٹوں بعد ترکی نے بھی امریکی شہریوں کو ویزہ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔


Share: